انٹرٹینمنٹ

بھارت کی امیر ترین سیاستدان قرار، اثاثوں کی مالیت کتنی،آپ کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ

نامور بھارتی اداکارہ اور ایوان بالا کی رکن جیا بچن ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ بھارت کی امیر ترین سیاستدان قرار پائی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2014 میں بی جے پی کے رہنما رویندرا کشور سنہا نے اپنے اثاثے ظاہر کیے تھے جن کی کل مالیت 800 کروڑ روپے تھی، اس کے ساتھ ہی ان کا شمار بھارت کے امیرترین سیاستدانوں میں ہونے لگا تھا تاہم جیا بچن 1000 کروڑ کے ساتھ ان سے بھی بازی لے گئیں۔جیابچن کے جمع کیے گئے کاغذات کے مطابق 2012 میں ان کے اور ان کے شوہر امیتابھ بچن کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 500 کروڑ تھی تاہم اب ان کے اثاثے دوگنے ہوگئے ہیں۔ امیتابھ اور جیا بچن کے پاس موجود طلائی زیورات کی قیمت 62 کروڑ، گاڑیوں کی قیمت 13 کروڑ، گھڑیوں کی قیمت 3 کروڑ 51 لاکھ، امیتابھ کے پاس موجود پین کی قیمت 9 لاکھ ہے جب کہ دونوں کے پاس ملک اور بیرون ملک بھی کروڑوں کی جائیداد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close