پنجاب
پاکستانی قوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، امریکی قونصل جنرل
لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی نے رائیونڈ میں ہونیوالے خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی قونصلیٹ سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق الزبتھ کینیڈی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے پسماندگان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور واقعہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ رائیونڈ میں ہونیوالی دھماکے سے ہمارا دل بھی پاکستانی قوم کی طرح افسردہ ہے۔