سندھ
چیف جسٹس کا راؤانوارسے متعلق رپورٹ پیرتک جمع کرانے کا حکم
کراچی: چیف جسٹس ثاقب نثارنے آئی جی سندھ کو سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار سے متعلق رپورٹ پیر تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار سے متعلق اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ کی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں، اورجائزے کے لیے مزید وقت درکار ہے جس کے باعث راوانوار کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت دی جائے، جس پرچیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کوکتنی مہلت دی جائے، جس پرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ دو، تین روزمیں پیش رفت ہو جائے گی۔
چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو پیر تک رپورٹ اسلام آباد میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس پیر کو اسلام آباد میں سنیں گے۔