بلوچستان
بلوچستان کے اہم شہر میں سیاسی رہنما کے گھر پہ امریکی ڈرون حملہ، درجنوں افراد ہلاک و زخمی
بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے قلعہ سیف اللہ میں تحریک طالبان کے سابق اور جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے موجودہ رہنماء مولوی حبیب اللہ کے گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زاہد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں 11 افراد لاپتہ ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے بھی قلعہ سیف اللہ میں امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم حکومتی سطح پہ تاحال اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔