خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، امام بارگاہ پہ تکفیری شر پسندوں کا مسلح حملہ، علم کی بیحرمتی

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں امام بارگاہ نمبر 3 پر تکفیری شرپسندوں نے مسلح حملہ کیا ہے۔ شرپسندوں نے اس حملے میں امام بارگاہ کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ علم پاک کی بیحرمتی کی اور جاتے جاتے علم اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ امام بارگاہ کے متولی کے مطابق عشاء کی نماز کے بعد رات گئے شرپسندوں نے کلاچی کے امام بارگاہ نمبر 3 پر حملہ کرکے امام بارگاہ میں توڑبھوڑ کی اور امام بارگاہ میں نصب علم حضرت عباس کو اُتار کر آگ لگا دی۔ متولی اور علاقے مکینوں نے پولیس اسٹیشن میں مذکورہ حملے کیخلاف درخواست دی ہے جبکہ علاقہ پولیس کی جانب سے تاحال حملے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close