سندھ

لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پہ جیل منتقل

کراچی: لڑکیوں کو ورغلا کر فارم ہاؤس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ گرفتار ملزمان دانیال احمد، آفاق احمد، اسد نیازی اور غفران مرزا کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو 28 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے لیکن گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے جب کہ متاثرہ لڑکیوں کی کوئی فیملی منظرعام پر نہیں آئی جس کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔عامر فاروقی نے کہا کہ کیس میں پولیس کو بہت سارے شواہد ملے ہیں، گرفتار ملزمان نے فارم ہاوس کی نشاندہی بھی کرلی اور فارم ہاوس کے اسٹاف کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے بر آمد ہونے والا اسلحہ بھی غیر قانونی ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اب تک کتنی لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اس کی ابھی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی لیکن ملزمان تین چار سال سے اس گھناؤنے فعل میں ملوث تھے اور ان کا ہدف کالج کی لڑکیاں تھیں۔واضح رہے پولیس نے گزشتہ روز ہی لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close