انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ نے دپیکا سے تعلقات کی وضاحت کردی

ان دنوں اگر بولی وڈ کا کوئی سب سے رومانٹک جوڑا خبروں کی زینت بنا ہوا ہے تو ہے ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا جوڑا۔ ان دونوں کے پیار کی کہانی اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ رواں برس ان کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگی ہیں۔

اگرچہ دونوں کی رومانوی خبریں، ان کی شادی اور ان کے تعلقات سے متعلق متعدد خبریں شائع ہوچکی ہیں۔

تاہم اب پہلی بار رنویر سنگھ نے اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی، تاہم انہوں نے مکمل طور پر اس حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔

رنویر سنگھ نے نیوز 18 انڈیا کی سالانہ ہونے والی ’رائزنگ انڈیا‘ کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت ایک اداکار دپیکا پڈوکون کی بھرپور تعریف کرتے ہیں، تاہم بدلے میں وہ انہیں اداکار ہی نہیں سمجھتی؟

دپیکا پڈوکون انہیں واقعی اداکار نہیں سمجھتی یا پھر وہ مذاقا اسے ایسا کہتی ہیں، اس حوالے سے رنویر سنگھ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں۔

’پدمات‘ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور دنیا کو بھی وہ یہ مشورہ دیں گے کہ انہیں سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔

’رائیزنگ انڈیا کانفرنس‘ میں انہوں نے اپنی متنازع اور کامیاب ترین فلم ’پدماوت‘ پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران ڈر تھا کہ ان کی یہ فلم ریلیز بھی ہو پائے گی یا نہیں، تاہم انہیں اس بات پر خوشی بھی ہوئی کہ ان کی حمایت میں کئی بڑے لوگ سامنے آئے۔

رنویر سنگھ نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین کردار علاؤ الدین خلجی پربات کرتے ہوئے کہا کہ ’خلجی اب ان کے سسٹم سے نکل چکا ہے، اب وہ ایک عام شخص ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ علاؤ الدین خلجی کے کردار میں داخل ہونے کا پراسیس مشکل تھا، یہ ایسا تھا جیسے کسی کو کہا جائے کہ چوہے کے بل میں جہاں تک جا سکتے ہو جاؤ۔

رنویر سنگھ کے مطابق خلجی کا کردار کرنے کے دوران انہیں جسمانی تکلیف سے بھی گزرنا پڑا اور جب ان کا درد حد سے گزر جاتا تو وہ برف کے ٹب میں جاگرتے اور کچھ لمحے آرام کرتے۔

اپنے سیشن میں انہوں نے اپنے مشہور ہونے، فلمی کیریئر اور مداحوں کی جانب سے مشکلات کھڑی کرنے کے معاملات پر بھی گفتگو کی۔

خیال رہے کہ نیوز 18 کی ’رائیزنگ انڈیا‘ کانفرنس کے پہلے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارت کے وزیر داخلہ، وزیر کھیل، ریاست اتر پریش کے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے خطاب کیا۔

اس کانفرنس میں شوبز، سیاست، صنعت اور کھیل سمیت مختلف شعبوں کی اعلیٰ ملکی و غیر ملکی شخصیات کو خطاب کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close