پنجاب
غیرت کے نام پرقتل غیر اسلامی قرار
لاہور: سنی اتحادکونسل کےعلمانےغیرت کےنام پرقتل کوغیراسلامی قراردےدیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہےکہ اسلام غیرت کےنام پرقتل جیسےقبیح فعل کی ہرگزاجازت نہیں دیتا۔
فتویٰ کے مطابق اسلام نےبالغ عورتوں کواپنی مرضی سےپسندکی شادی کااختیاردیاہے، خواتین کوپسندکی شادی کرنےپرزندہ جلانااسلامی احکامات کےمنافی ہے، غیرت کےنام پرخواتین کےقتل کوجائزسمجھنا بھی کفرہے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں غیرت کے نام پرقتل میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس میں خواتین کو قتل یا زندہ جلایا گیا۔