’جو مرد اس رنگ کا لباس پہنیں وہ عورتوں کو بے حد پرکشش لگتے ہیں‘ سائنسدانوں نے مردوں کو راز بتادیا، مسئلہ حل کردیا
لندن: اگر یہ کہا جائے کہ دنیا بھر کی خواتین کا پسندیدہ ترین رنگ سرخ ہے تو شاید غلط نا ہو گا۔ مشرق ہو یا مغرب، میک اپ کی بات ہو یا ملبوسات کی، سرخ رنگ ہر جگہ اور ہر عمر کی خواتین میں مقبول ہے۔ خواتین کی حدتک تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے لیکن حیرانی کی بات ہے کہ سائنسدانوں نے مردوں کے لئے بھی سب سے اہم رنگ سرخ کو ہی قرار دے دیا ہے۔
سائنسی جریدے ’پرسنالٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو مرد سرخ رنگ کے ملبوسات پہنتے ہیں خواتین انہیں دوسروں کی نسبت زیادہ دلکش محسوس کرتی ہیں۔ تحقیق کار پروفیسر اینڈیو ایلیٹ نے اس دلکشی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ” ہم نے معلوم کیا ہے کہ سرخ رنگ کو خواتین اعلٰی سماجی رتبے، دولت، حیثیت، اور طاقت کی علامت کے طور پر دیکھتی ہیں۔
اس سوچ کی بنیاد انسان کی ارتقائی تاریخ میں ہے۔ خواتین نا صرف خود سرخ رنگ پہننا پسند کرتی ہیں بلکہ مردوں پر بھی اس رنگ کو پسند کرتی ہیں۔ صرف لباس ہی نہیں بلکہ مردوں سے وابستہ دیگر اشیاءجیسے گاڑی کا سرخ رنگ بھی عورتوں کا زیادہ متاثر کرتا ہے۔ “