خیبر پختونخواہ
مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے 2 انسداد پولیو اہلکاروں کو قتل کردیا
مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے 2 انسداد پولیو اہلکاروں کو قتل کردیا جبکہ 3 اہلکاروں کو اغواء کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے موسٰی خیل میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیو اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ نامعلوم افراد نے 3 انسداد پولیو اہلکاروں کو اغواء بھی کرلیا۔ اہلکار علاقے میں جاری انسداد پولیو مہم کا معائنہ کررہے تھے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پنجاب کے 8 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی 5 روزہ مہم اور خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع اور وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں 3 روزہ انسداد پولیو کی مہم شروع کی گئی تھی۔