گلگت بلتستان

مسلم لیگ نون انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، حافظ حفیظ الرحمٰن

گلگت: وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے خنجراب سے گوادر تک ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر ملک کی تعمیر و ترقی اور قوم کی بہتری کیلئے اقدامات کیے۔ انہون نے جی بی کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لی اور ہر مسئلے کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے۔ لیکن بدقسمتی سے ملک کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے کام کرنے والوں کیلئے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں۔ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ہم نے گڈگورننس اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔ ہماری جماعت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیپ سکول اساتذہ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیپ سکول اساتذہ کے مسئلے کو 20سالوں سے سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوشش نہیں کی گئی تھی، بدقسمتی سے پچھلے پانچ سال گلگت بلتستان میں جس جماعت کی حکومت تھی انہوں نے خطے کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی اور مسائل حل کرنے پر کبھی توجہ نہیں دی۔ وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں جی بی کے مسائل حل کیے اور خطے کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close