دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطرف کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کو روکنے کا حکم دیا تو انھیں برطرف کر دیا جائے گا۔ فرانس ٹوئنٹی فور ٹی وی چینل کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے ذمہ دار افسر رابرٹ مولر کی برطرفی کی صورت میں صدر ٹرمپ کو برطرف کر دیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر شک کا اظہار کرتے ہوئے رابرٹ مولر کی قائم کردہ تحقیقات پر شدید اعتراض کیا۔  ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مولر کی تحقیقاتی ٹیم میں ریپبلکن پارٹی کا ایک بھی نمائندہ نہیں ہے اور تمام کے تمام تیرہ ارکان ڈیموکریٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ رابرٹ مولر ان کی ریڈ لائن ہے اور کسی کو یہ لائن عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب ری پبلکن پارٹی نے رابرٹ مولر کی برطرفی کے بارے میں امریکی صدر کو خبردار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close