اسلام آباد

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر قیامت مسعود کے پروگرام پر تین ماہ کی پابندی لگا دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس سے متعلق دعووں پر معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی اور غیرمشروط طور پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب قتل کیس سے متعلق دعووں کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں اونچی آواز میں کہا کہ میرے دعویٰ غلط ثابت ہو تو مجھے پھانسی دے دیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو پھانسی نہیں دیں گے، آپ کو اپنے دعووں پر آن ایئر معافی مانگنا ہو گی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ شاید آج کو اس کا موقع نہ ملے ہم آپ کے پروگرام پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کر رہے ہیں، ڈاکٹرشاہدمسعود تحریری معافی نامہ جمع کرائیں، تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے بعد حکم نامہ جاری کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان سپرلیگ کے 12 سے زائد غیر ملکی کرکٹرز اور کوچز لاہور پہنچ گئے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ایون لوئس، کرس جارڈن، رکی ویسلز، لیام ڈیواسن، آندرے فلیچر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close