اسلام آباد

چوہدری نثارکےسیاسی مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ چوہدری نثار کے دور میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو بائی پاس کیا گیا۔ اسلام آباد میں پاکستان وسط ایشیائی ممالک کیلئے مواقع کی سرزمین کے عنوان سے منعقدہ عالمی سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت کی تشکیل کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان پر عباسی نے اپوزیشن سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امید ہے کہ اپوزیشن ایسے ناموں پر اتفاق کرے گی جو آئندہ عام انتخاب کے انعقاد اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالے جانے کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان سے متعلق پوچھے گے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے دور میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے کابینہ کو بائی پاس کیا گیا کابینہ کے پاس نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار ہے 2016سے اب تک ای سی ایل میں کیلئے 600 نام کابینہ کو بھیج دیے حتمی منظوری کابینہ نے دینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close