اسلام آباد
وزیراعظم نواز شریف کا میجرعلی جواد شہید کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے میجر علی جواد شہید کے اہل خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میجر علی جواد پاکستان کے بہادر بیٹے تھے انہوں نے دھرتی کے تحفظ میں جان قربان کردی ۔
دوسری طرف قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی نے شہید کیلئے دعا کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی ہے۔