پنجاب

الیکشن کمیشن کو ایم پی اے مسرور جھنگوی کی نااہلی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایم پی اے مولانا مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار ذوالقرنین رضا نے موقف اپنایا کہ مولانا مسرور نواز 17 کیسز میں ملوث ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ ان کا نام فورتھ شیڈولڈ لسٹ میں بھی شامل ہے، الیکشن کمیشن کو مسرور جھنگوی کے خلاف درخواست دی ہے لیکن الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کررہا۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی پی 78سے کامیاب امیدوار مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت سے متعلق فیصلہ سنانے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ پی پی 78 جھنگ کی نشست مسلم لیگ (ن) کی امیدوار راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن میں مذہبی جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار مسرور نواز جھنگوی کامیاب قرار پائے تھے۔ مسرور جھنگوی کالعدم سپاہ صحابہ کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی کے بیٹے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close