سندھ

سندھ کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کر دی گئی

کراچی: یوم پاکستان کی مناسبت سے سندھ کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کر دی گئی ہے۔ ترجمان آئی جی جیل خانہ جات سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی نصرت منگن نے یوم پاکستان پر قیدیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کی سزاؤں میں کمی کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے سندھ کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کر دی ہے تاہم اس کا اطلاق دہشتگردی میں ملوث ملزمان کی سزاؤں پر نہیں ہوگا۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کے رول نمبر 16 کے قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close