دنیا
امریکا سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گا
امریکا سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کریگا، اسلحہ میں 6 ہزار 7 سو اینٹی ٹینک میزائل شامل ہونگے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے مابین اسلحے کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے، سعودی عرب امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا۔ اسلحے میں6 ہزار700 یو ایس بلٹ اینٹی ٹینک میزائل، امریکی ٹینکوں کے پرزے، ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہونگے۔محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو معاہدے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ کانگریس ارکان30 دنوں میں اس ڈیل کی مخالفت میں کارروائی کرسکتے ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر دفاع جم میٹس سے بھی ملاقات کی جس میں جم میٹس نے سعودی ولی عہد پر یمن جنگ کا فوری سیاسی حل نکالنے پر زور دیا۔