دنیا

براک اوباما کی دلائی لاما سے ملاقات پر چین برہم

امریکی صدر براک اوباما کی تبتی بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما سے ملاقات سے قبل چین نے امریکہ سے باضابطہ شکایت کی ہے۔

صدر اوباما تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما سے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کنگ نے کہا ہے کہ صدر اوباما کی دلائی لاما سے ملاقات سے علیحدگی پسند عناصر کو غلط پیغام جائے گا جو تبت کو چین سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے صدر اوباما اور دلائی لاما کی ملاقات کی ذرائع ابلاغ پر کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ چین سے اس کے تعلقات مزید خراب نہ ہوں۔

لندن میں قائم تبت کی آزادی کی مہم چلانے والی تنظیم کے سرکردہ رکن الیسٹر کیوری نے

کہا کہ دوسرے ملکوں کے رہنماوں کو بھی دلائی لاما سے ملاقاتیں کرنی چاہییں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب بھی صدر اوباما دلائی لاما سے ملاقات کرتے ہیں چین اسی طرح شور مچاتا ہے کیونکہ تبت چین کے لیے بہت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ان کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔

فری تبت تنظیم کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ دلائی لاما سے لندن میں ملاقاتیں نہیں کی جاتیں اور اسی طرح جنوبی افریقہ، ناروے اور فرانس میں بھی ان سے کوئی نہیں ملتا۔

الیسٹر کیوری نے کہا کہ تبت کی حق خودارادیت کی حمایت کے لیے امریکہ کو مزید اقدامات کرنے چاہییں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close