اسلام آباد
وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے جب کہ وہ بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے جہاں جسٹس ثاقب نثار نے ججز گیٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں جب کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو چائے اور بسکٹ بھی پیش کیے گئے۔