دنیا

اسرائیلی فوج موجودہ حالات میں جنگ کے لئے تیار نہیں

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بری افواج بالخصوص آرمرڈ فورس جنگ کیلئے تیار نہیں۔ اسرائیل عبرانی ریڈیو پر نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے شعبہ کنٹرول کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آرمرڈفورسز اور بری فوج موجودہ حالات میں جنگ کیلئے تیار نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمرڈ فورسز نے جنگ کیلئے کسی قسم کی تزویراتی حکمت عملی وضع نہیں کی، جس طرح کی پلاننگ اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے وہ نہ ہونے کے باعث آرمرڈ فورس جنگ کیلئے تیار نہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو پیشہ ور معیاری افرادی قوت کی بھی قلت ہے، اسرائیل کے لڑاکا بریگیڈ میں پیشہ ور اور تربیت یافتہ فوجیوں کی تعداد بہت کم ہے۔

عبرانی ریڈیو نے ریزرو فوج کے 20 سینئر افسران کی آرا میں یہ رپورٹ مرتب کی ہے جس میں ان کا کہناہے کہ اسرائیلی آرمرڈ فورسز کو باقاعدہ جنگ کے لیے جس طرح کی تیاری کی ضرورت ہے وہ فی الحال نہیں کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close