نامعلوم شخص کی فائرنگ، برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ ہلاک
لندن کے علاقے برسٹل میں فائرنگ سے برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس ہلاک ہوگئیں، ان پر چند گھنٹوں قبل ایک تقریب میں شرکت کے بعد حملہ کیا گیا، شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
یارک شائر پولیس کے مطابق زخمی خاتون رکن پارلیمنٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی تھی، ملزم نے ان پر کئی فائر کیے تھےساتھ ہی چاقو سے بھی حملہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے الزام میں 52 سالہ شخص کو گرفتار کیاگیا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، برطانوی رکن پارلیمنٹ کو حملہ آور کی دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، اس ضمن میں گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے وہ مشکل کی اس گھڑی میں خاتون رکن پارلیمینٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔