کھیل و ثقافت

دورہ ویسٹ انڈیز ،صوبائی وزیر ناصر حسین اور رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شاہد کی مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی

شہر قائد میں یکم اپریل سے ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے لیے فل پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ۔صوبائی وزیر نا صر حسین اور رینجرز سیکٹر کمانڈر نے میڈ یا سے گفتگو کی ۔اس موقع پر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ دس سال بعد کراچی میں پی ایس ایل کا میچ ہوا لیکن کچھ کمی رہ گئی ، کوشش ہے کہ اس بار عوام کو اس بار زحمت نہ ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ شٹل سروس ویسے ہی چلے گی جیسے پی ایس ایل میں چلائی گئی تھی ۔ادھر بریگیڈیئر شاہد نے کہا کہ پاکستان ویسٹ انڈیز میچ میں بھی پی ایس ایل کی طرح سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ،ورکنگ ڈے میں ہونے والے میچز میں بھی عوام کو سہولیات فراہم کریں گے ،سٹیڈیم کے گیٹ 3بجے سے 7بجے تک کھلے رہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو درخواست کی ہے کہ سٹیڈیم میں فوڈ سٹالز میں اضافہ کیا جائے ،ممنوعہ اشیا وہی رہیں گی جو پی ایس ایل فائنل میں تھیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہو گی پارکنگ ایریاز میں موجود افراد کو سٹیڈیم کے اندر پہنچایا جا سکے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close