دنیا
جب تک گن کنٹرول پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا ایسے واقعات ہوتے رہیں گے
اورلینڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے کہاہے کہ جب تک گن کنٹرول پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا ایسے واقعات ہوتے رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے اورلینڈو حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی جس دوران باراک اوباما نے فائرنگ سے ہلاک افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر امریکی صدر کا کہناتھا کہ جب تک گن کنٹرول پر عملدرآمد نہیں ہو گا ایسے واقعات ہوتے رہیں گے ،امریکی سینیٹ گن کنٹرول کا قانون منظور کرے گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں عمر متین نامی حملہ آور نے نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 49افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ 53افراد زخمی ہوئے تھے ۔