بڑے بڑے بالی ووڈ ستارے اسکول کے دنوں میں کیسے تھے؟ تصاویر دیکھ کر آپ بھی خود کو ”ہیرو اور ہیروئن“ سمجھیں گے
نئی دہلی: بالی ووڈ ستاروں کے مداحوں کی تعداد پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہے جو اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے فلموں کو چار چاند لگا دیتے ہیں لیکن یہ اداکار اور اداکارائیں سکول کے دنوں میں یا یوں کہہ لیں کہ نوجوان میں کیسے نظر آتے تھے؟ دیکھ کر یقینا آپ خود کو بھی ہیرو اور ہیروئن سمجھنا شروع کر دیں گے۔
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ نے سینٹ کولمباز سکول نئی دہلی سے تعلیم حاصل کی اور پھر ہنس راج کالج دہلی سے اکنامکس میں گریجوایشن میں ڈگری حاصل کی اور پھر ماس کمیونیکیشن کورس کیلئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا کے والدین اپنے کام کے باعث بہت جگہوں پر رہائش پذیر رہے جس کے باعث اداکارہ نے لا مارٹینیر گرلز سکول لکھنو سمیت کئی سکولوں میں گئیں اور پھر بریلی میں واقعہ سینٹ ماریہ گوریٹی کالج میں پڑھتی رہیں لیکن اس وقت کی پریانکا چوپڑا کو دیکھ کر کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ یہ انٹرنیشنل سٹار بنیں گیں۔
جینیلا ڈی سوزا
انہوں نے ابتدائی تعلیم اپوسٹولک کارمل ہائی سکول باندرہ سے حاصل کی جس کے بعد باندرہ میں ہی سینٹ اینڈریوز کالج میں داخل ہوئیں اور مینجمنٹ سٹیڈیز میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔
رنبیر کپور
رنبیر کپور نے ابتدائی تعلیم ماہم میں واقعہ بومبے سکوٹش سکول سے حاصل کی۔ وہ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا تعلیمی کیرئیر اتنا خاص نہیں ہے۔
انوشکا شرما
انوشکا شرما کے والد ایک آرمی آفیسر تھے اس لئے انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی آرمی سکول سے حاصل کی جس کے بعد ماﺅنٹ کارمل کالج سے آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔ وہ صحافی بننا چاہتی تھیں لیکن پھر ماڈلنگ میں آ گئیں اور یہ سفر انہیں اداکاری کی جانب لے آیا۔
رنویر سنگھ
رنویر سنگھ ہمیشہ سے ہی اداکار بننا چاہتے تھے جس کے باعث انہوں نے سکول میں کئی ڈراموں میں بھی حصہ لیا۔ رنویر نے ممبئی کے ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس میں داخلہ لیا جس کے بعد یو ایس میں انڈین یونیورسٹی سے آرٹس میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔
سدھارتھ ملہوترا
سدھارتھ ملہوترا نے ڈان باسکو سکول دہلی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے زیر انتظام شہید بھگت سنگھ کالج سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔
ایشوریہ رائے
ایشوریہ رائے کی فیملی ممبئی منتقل ہوئی تو انہوں نے آریا ودیا مندر ہائی سکول میں داخلہ لیا جس کے بعد وہ ڈی جی روپاریل کالج میں داخل ہوئیں اور ایچ ایس سی امتحانات میں 90 فیصد نمبر حاصل کئے۔
سوشانت سنگھ راجپوت
سوشانت سنگھ راجپوت نے کیرینز ہائی سکول پٹنا سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر دہلی کالج آف انجینئرنگ سے انجینئرنگ کورس کیا۔
سلمان خان
بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور ترین اداکاروں میں سے ایک سلمان خان نے سینٹ سٹینیسلاس ہائی سکول ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ سینٹ زیویر کالج میں داخل ہوئے تاہم پھر نکال دئیے گئے۔