کشمیر

16 سالہ لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

آزاد کشمیر میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں 3 ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش برساتی نالے میں پھینک دی گئی۔پولیس کے مطابق علی سوجل کے نواحی علاقے جبوتہ علی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برساتی نالے سے ملی ہے۔ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔لڑکی کے والد نے الزام عائدکیا کہ انھوں نے 3 ہفتے قبل اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close