پنجاب

تادیں تازہ کرکے ملالہ لندن کیلئے روانہ ہوگئی

راولپنڈی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اہل خانہ کے ہمراہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوگئیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی تھیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے ساتھ اپنے آبائی علاقے سوات اوراپنے اسکول کا بھی دورہ کیا۔ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورے کے بعد آج نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر615 کے ذریعے روانہ ہوگئیں۔

اس موقع پر راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ غیر متعلقہ شخص کا ایئر پورٹ میں داخلہ ممنوع تھا۔

واضح رہے کہ صرف 17 سال کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی پرسوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ ملالہ 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں جب کہ کینیڈا کی جانب سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close