اسلام آباد

دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں کا وقت گزر چکا اب ملک ترقی کی پٹری پر چڑھ گیا ہے، دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان انجینرئنگ کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ترقی سے روکنے والے اپنے مقصد کے لئے کچھ لوگوں کو استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری ترقی کی خوشیوں کو ریزہ ریزہ کرنا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ تھر میں پچھلے ستر سالوں میں کسی حکومت نے بھی کوئلہ نہیں نکالا، ہماری حکومت نے کوئلہ سے بجلی بنانے کے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے انڈسٹری چلے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ چند ایک سینیٹر کی جانب سے مغربی روٹ پر تنقید پر افسوس ہے اور سی پیک پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close