پنجاب

ڈاکٹر طاہر القادری ماہرالاسازشی ہیں ،وہ جھوٹ بول کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ماہر الاسازشی ہیں ،وہ جھوٹ بول کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھا کہ طاہرالقادری دھرنے کی فلم ٹو بنانا چاہتے ہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری ماہرالاسازشی ہیں،جھوٹ بول کراپنے مقاصدحاصل کرناچاہتے ہیں،طاہرالقادری ملک سے دشمنی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری چند روز پاکستان میں رہیں تو انہیں معلوم ہو جائے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جو 2013میں تھا ،پاکستان اس وقت معاشی طور پر مستحکم ہو چکاہے ،عدالت کے کئی نوٹس کے باوجود طاہر القادری کی کوئی ٹیم عدالت کیوں نہیں جاتی،انصاف مال روڈ یا کینیڈا سے نہیں ملے گا بلکہ عدالت سے ملے گا ۔ان کا کہناتھا کہ آج دھرنے میں شریک ہونے والے یہ وہی لوگ ہیں جو پچھلے دھرنے میں شریک تھے ،ڈاکٹر قادری ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں جس سے لاشیں اٹھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close