پنجاب

لاہور: ایف آئی اے کی ایئرپورٹ پر کارروائی ،مبینہ خاتون دہشتگرد گرفتار

لاہور: لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام  نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا کی رہائشی خاتون مسافرکومبینہ دھشت  گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا 42 سالہ مسرت بانو ایران کے شہر مشہد سے پہنچی تھیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مسرت پر فرقہ وارانہ دھشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہےجبکہ  مسرت بانو سرگودھا پولیس کو دھشت گردی کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ہے۔

ذرائع کےمطابق سیالکوٹ کی رہائشی ملزمہ شادی کےبعد شوہر کے ساتھ سرگودھا منتقل ہوئی ،مسرت بانو 1998 سے اپنے خاوند اور بچوں کے ھمراہ ایران میں مقیم ہےمسرت بانو ایران کے مختلف دینی مدارس میں زیر تعلیم رہی۔

ایف آئی اے کےمطابق مسرت بانو پر ایران میں دھشت گردی کی تربیت حاصل کر کے پاکستان میں ٹریننگ دینے کا الزام ہے ٹریول ریکارڈ کے مطابق مسرت بانو اکثر پاکستان کا  سفر کرتی رہتی ہے،مسرت آخری مرتبہ گزشتہ سال آئی۔

ایف آئی اے نے گرفتار کر کے سرگودھا پولیس کے حوالے کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close