پنجاب

پنجاب کی وزارت اعلٰی سے متعلق آصف علی زرداری نے ایسا اعلان کردیا کہ لیگی رہنماؤں نے سر تھام لیئے

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب! اس مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ بھی ہم آپ کو نہیں لینے دیں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہناتھا کہ ہم بہت جلد پنجاب میں آئیں گے اور تخت رائیونڈ کوہلائیں گے،ہم کسی کے ساتھ مل کربھی حکومت بنائیں مگرآپ سے نہیں ملیں گے کیونکہ پہلے آپ نے اپنی آنکھیں سرپررکھ لیں اوراب ہم نے رکھ لی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ نواز شریف میں برداشت کا کتنا مادہ ہے اور’’آج کوے کی دونوں ٹانگیں پھنسی چکی ہیں ‘‘ ،ن لیگ والے ربانی کا نام لے کر پیپلزپارٹی میں تفریق کروانا چاہتے تھے، پنجاب میں ن لیگ کے جلسوں میں پٹواری ہوتے ہیں اورن لیگ کے جلسے کی کوئی مقبولیت نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close