پنجاب

لڑکی تاڑنے کی سزا، علاقہ مکینوں نے عاشق نامراد کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ کر دوڑا دیا

لڑکی سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش پر ورثاءنے نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔تفصیل کے مطابق ضلع میاں چنوں کے نوجوان جس کا نام بہادر علی بتایا جاتا ہے نے تھانہ چٹیانہ کے گاﺅں 342گ ب میں لڑکی سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تو علم ہو جانے پر ورثاءنے مذکورہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھنویں اور مونچھیں مونڈ ڈالیں اور نیم بیہوشی کی حالت میں دریائے راوی کنارے پھینک دیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ اروتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close