کھیل و ثقافت

کشمیریوں پہ جاری مظالم، ٹنڈولکر کا ایساردعمل کہ مسلمانوں کے دل چھلنی ہوجائیں

شاہد آفریدی کی ایک ٹویٹ نے نام نہاد بھارتی ہیروز کے منہ سے شرافت کا نقاب ہٹا دیا۔شاہد خان آفریدی کے ٹویٹر پر کشمیریوں کی حمایت اور اقوام متحدہ سے مظالم کا نوٹس لینے کے مطالبے سے بھارتی میڈیا اور وہاں کے کرکٹرز کے تن بدن میں ایسی آگ لگائی کہ بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔کشمیر کی وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھانے والی فوج کی حمایت میں سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر بھی سامنے آگئے جو خود ٹویٹر وغیرہ پر انسانیت کا درس دیتے نہیں تھکتے۔ایک تقریب کے بعد جب میڈیا کی جانب سے شاہد آفریدی کے ٹویٹ کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو ٹنڈولکر نے کہاکہ ہمارے پاس ایسے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جوملک کو چلا سکتے ہیں، ہمیں کسی بیرونی شخص کی ضرورت نہیں جو ہمیں بتائے کہ کیا کرنا ہے۔ایک اور بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے کہا کہ ’ پہلے خود اپنے ملک کی حالت سدھارو، اپنی سوچ اپنے پاس رکھو، اپنے ملک کا جو ہم کررہے ہیں وہ اچھا ہی ہے اور آگے جو کرنا ہے وہ ہمیں اچھے پتا ہے، زیادہ دماغ مت لگائو، اپنے خیالات اپنے پاس رکھو‘‘۔سریش رائنا نے بھی اسی طرح کی باتیں کیں، اس سے قبل گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی اور کپیل دیو بھی ایسے ہی خیالات کااظہار کرچکے ہیں۔ دوسری جانب شاہد آفریدی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ان کے مطابق حق کی بات کرنے سے وہ بالکل نہیں ڈرتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close