خیبر پختونخواہ

ملزمان بااثر، عاصمہ رانی کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل

پشاور ہائیكورٹ كے قائم مقام چیف جسٹس وقار سیٹھ كی عدالت نے عاصمہ رانی قتل كیس انسداد دہشتگردی عدالت كوہاٹ سے انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ون پشاور منتقل كرنے كے احكامات جاری كردیئے۔مقتولہ عاصمہ رانی كے وكیل غلام محی الدین نے فاضل عدالت كو بتایا كہ عاصمہ رانی كے قاتل مجاہد آفریدی اور ان كے دوست شاہ زیب كا تعلق بااثر خاندان سے ہے اس لئے عاصمہ رانی كیس لڑنے كیلئے كوئی وكیل تیار نہیں كیونكہ زیادہ تر وكیل مذكورہ بااثر افراد كا سامنا نہیں كرسكتے جب کہ جو وكیل كیس كیلئے جاتے ہیں وہ بھی وہاں خود كو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں لہذا عاصمہ رانی قتل كیس ملزموں كی درخواست ضمانت كو انسداد دہشتگردی كوہاٹ سے پشاور منتقل كیا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووكیٹ جنرل نےعدالت كے استفسار پر بتایا كہ ہمیں درخواست ضمانت منتقلی پر كوئی اعتراض نہیں جس پرعدالت نے ملزموں كی جانب سے ضمانت كیلئے دائر درخواست انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ون پشاور منتقل كرنے كے احكامات جاری كردیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close