دنیا

بالکونی میں کپڑے لٹکانے پہ پابندی کا قانون منظور

کویت حکومت نے گھروں کی بالکونی میں کپڑے دھو کر سُکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔کویتی میڈیا کے مطابق گھروں کی بالکونی میں کپڑے دھو کر سکھانا بھی قابلِ جرمانہ جرم ہوگا جس کی خلاف ورزی پر بھاری مالی جرمانہ ادا کرنے پڑے گا۔ اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کپڑے لٹکانے والے کو 300 کویتی دینار جرمانہ کیا جائے گا۔کویت میں کپڑوں کو بالکونی میں سُکھانے پر پابندی کے لیے مہم عرصہ دراز سے چل رہی تھی تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس پر حتمی پابندی کا فیصلہ 2008 کے بعد اب کیا گیا ہے۔قبل ازیں 12 اپارٹمنٹس کو بالکونی میں کپڑے سکھانے کے معاملے پر تنبیہ بھی کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ عمل مسلسل جاری رکھنے پر انہیں جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کویت سے پہلے اسی قسم کی پابندی بحرین میں بھی عائد کی جاچکی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close