اسلام آباد
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خورشید شاہ کی ملاقات، نگراں حکومت پر مشاورت
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں نگراں حکومت پر مشاورت کی گئی، پاکستان ویوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی سمیت مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس، قانون سازی سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی کو پوری ہوگی جس کے بعد نگراں حکومت اقتدار سنبھالے گی اور 60 روز میں عام انتخابات کرائے گی۔