دنیا
سعودی سرحدوں پہ نصب ائیر ڈیفنس سسٹم تنزلی سے دوچار، حوثیوں کا ایک اور میزائل ریاض پہ پرواز کرگیا
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے کو مارگرایا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے دارالحکومت ریاض کے نزدیک حوثیوں کی جانب سے یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو ریاض میں ہدف پہ گرنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا، تاہم سعودی دفاع پہ گہری نظر رکھنے والوں نے ان میزائلوں کی سعودی عرب کی فضائی حدود میں پروازوں پہ تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے ائیر ڈیفنس سسٹم کی تنزیلی قرار دیا ہے۔ یمن میں کارروائی کرنے والی سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت سعودی فضائی دفاعی فورسز نے جنوبی شہر ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب آنے والے جاسوس طیارے کو مارگرایاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون طیارہ حوثیوں کی جانب سے یمن کے صوبے صعدہ سے بھیجا گیا تھا۔