پیپلز پارٹی میری اپنی جماعت ہے ، شاہد آفریدی کا ایسا اعلان کہ شریف، کپتان ہکا بکا رہ گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈ شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی ملک کے لئے قربان کردی، بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان کے لوگوں کو بہت زیادہ امیدیں ہیں‘میرااوربلاول کا وژن ایک ہی ہے ‘اب تھر کے بچے بھی کرکٹ کھیلیں گے۔تھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک عظیم رہنما شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے ہیں۔شاہد آفریدی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر اور ایس ای سی ایم سی کے شمس الدین شیخ کوتھر میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے 10کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔ان کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی ان کی اپنی پارٹی ہے اور بلاول بھٹو اور ان کا وڑن ایک ہی ہے وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ کراچی میں قومیت کے نام پر بڑا خون خرابہ ہوا ہے۔