اسلام آباد

چیف جسٹس نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کاعندیہ دے دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سرکاری زمین کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ بیرون ملک اکاؤنٹس اوراثاثوں پرسخت ایکشن لیں گے، سرکار کے اثاثوں کو ایسے نہیں جانے دیں گے، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو دیکھیں گے ، پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو ٹیکس کی شرح کم کرنے اور بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close