انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوفٹ کو متاثر کرنے کیلئے نوجوان نے بینک لوٹ لیا

انسونیا: امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک نوجوان نے نامور گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو متاثر کرنے کی کوشش میں بینک لوٹ لیا۔ خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ڈربی سے تعلق رکھنے والا نوجوان انسونیا کا بینک لوٹنے کے بعد گلوکارہ کے روڈ جزیرے پر موجود عالیشان گھر پہنچا، جہاں اس نے بینک سے لوٹے ہوئے پیسے پھینک کر گلوکارہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نوجوان کا نام بروس راؤلی ہے، جس پر رواں ماہ انسونیا کا بینک لوٹنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ 26 سالہ بروس راؤلی بینک سے لوٹے ہوئے پیسے لے کر گلوکارہ کی رہائش گاہ پہنچا جہاں ٹیلر سوفٹ کو متاثر کرنے کے لیے گھر کے باہر لگے جنگلے پر اس نے پیسے پھینکنا شروع کردیے۔

پولیس کے مطابق اس نوجوان کی اس حرکت سے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے یہ گلوکارہ کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتا تھا۔

پولیس نے کہا کہ ’بینک لوٹنے کے بعد یہ نوجوان طویل عرصے کا سفر طے کر کے گلوکارہ کے گھر پہنچا اور تقریباً ایک ہزار 600 ڈالر تک کی رقم ان کے گھر کے باہر پھینک دی‘۔ بعدازاں بروس راؤلی نے پولیس کے آگے بینک لوٹنے کا الزام قبول کرتے ہوئے اہلکار کو اپنا مکمل منصوبہ بھی بتایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close