اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا
اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے دو خودکش جیکٹس سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے 2 خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی دونوں جیکٹس کا وزن تقریباً 6 سے 8 کلوگرام ہے جبکہ جیکٹس کے ساتھ 5 دستی بم، 2 پستول، 106 راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔