کھیل و ثقافت

شہریار خان پر وزیراعظم کا اعتماد

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انھیں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے لیے کہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔

شہریار خان نے، جو آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں برطانیہ پہنچے ہیں، جمعرات کے روز نواز شریف کی عیادت کی تھی۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس ملاقات میں شہریار خان سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بدستور جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے پاکستانی ذرائع ابلاغ میں شہریار خان کے عہدہ چھوڑنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کا پس منظر شہریار خان اور نجم سیٹھی کے درمیان مبینہ اختلافات بتایا جارہا ہے۔

تاہم اب وزیراعظم کی جانب سے شہریار خان کو اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کو ان کے مخالف گروپ کے لیے ایک واضح پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔

شہریار خان 2014 میں تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ ان کے عہدے کی مدت میں ابھی ایک سال باقی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close