کھیل و ثقافت
پی ایس ایل کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے: چیئرمین پی سی بی
لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سلیکشن میں کبھی دخل اندازی نہیں کی ،پی ایس ایل کا احتساب ضرور ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ قائمہ کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،پی اسی ایل کی آمدن کے حوالے سے احتساب ضرور ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کے معاملات میں کبھی بھی دخل اندازی نہیں کی۔
نجم سیٹھی نے بتا یا کہ بھارت کے خلاف مقدمے پر فیصلہ اکتوبر تک آجائے گا۔اس دفعہ پی ایس ایل میں 5ملین سے زائد آمدنی متوقع ہے جبکہ پچھلے سال پی ایس ایل سے 3ملین آمدنی ہوئی تھی۔