دنیا

یونان میں شام پر امریکی اور مغربی ممالک کے حملے کے خلاف مظاہرہ

یونان میں ہزاروں افراد نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے مجرمانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو آگ لگا دی۔ پاکستان ویوز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں ہزاروں افراد نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے مجرمانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو آگ لگا دی ۔ یونانی مظاہرین نے دارالحکومت ایتھنز کے مرکزی اسکوائر سینٹا گما پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم کو نذر آۃش کردیا۔

مظاہرین نے ایسے پلاکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہواتھا کہ ” امریکی حکام عوام کے قاتل”  ہیں۔ مظاہرین کا کنہا تھا کہ امریکہ جھوٹ بول کر دوسرے ممالک کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتا ہے ۔ مظاہرین نے امریکہ کی حمایت کرنے والے ممالک کی بھی مذمت کرتے ہوئے انھیں امریکی جرم میں شریک قراردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close