انٹرٹینمنٹ

سجل علی کا فیروز خان کو کرارا جواب

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے سابق دوست فیروز خان کو جواب دینے کیلئے عنقريب شادی كرنے والی ہيں۔ سجل علی کی شادی کے بارے ميں  ذرائع نے بتايا ہے كہ سجل علی يہ شادی اپنے سابقہ دوست فيروزخان كو جواب دينے كے لئے كررہی ہيں  جنہوں  نے گزشتہ ماہ نہايت دھوم دھام سےاپنی بہنوں اور والدہ کی پسند سے علیزے فاطمہ سے شادی كی تھی جس ميں  سجل علی كی فيملی ميں  سے كسی كو بھی مدعو نہيں  كيا گيا تھا كيونكہ دونوں  فيمليز كے درميان دوسال سے كسی طرح كا كوئی بھی رابطہ نہيں  ہے۔

ياد رہے كہ چند سال پہلے سجل علی اور فيروز خان كی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں  شادی كے خواہش مند بھی تھے۔ يہی نہيں  فيروز كی بڑی بہن معروف اداكارہ حمائمہ ملك تو اكثر مقامات پر سجل كو ’بھابھی‘ كہہ كر تعارف كرواتی رہی ہيں ۔ ليكن كئی وجوہات كی بنا پر ان دونوں  كے راستے جدا ہوگئے۔ ذرائع نے بتايا ہے كہ سجل علی كی دوستی ان دنوں  ايك مشہور” شخصيت” كے ساتھ ہے اور وہ دونوں  عنقريب شادی كرليں  گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close