Featuredاسلام آباد

میر شکیل الرحمن بیمار ہیں تو سٹریچر پہ پیش کریں، سپریم کورٹ نے حکم سنا دیا

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ پر تنقید دنیا بھر میں ہوتی ہے لیکن بے ہودہ نہیں کہا جاتا۔ سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی تاہم میر شکیل الرحمن عدالت میں آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ وہ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ افسوسناک ہے کہ میر شکیل عدالت پیش نہیں ہوئے، جیو، جنگ ملازمین کو تنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں؟۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے باہر میر شکیل ججز کیلئے بیہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں، عدالت آئے تو ان کی ویڈیو چلائیں گے، اس کلچر کو درست کرنا ہوگا، معلوم ہونا چاہیے عدلیہ کا احترام کیا ہے، عدلیہ پر مناسب تنقید دنیا بھر میں ہوتی ہے، لیکن بےہودہ نہیں کہا جاتا۔ وکیل جیو نیوز نے کہا کہ میر شکیل ملک سے باہر ہیں اور ان کے پاس چینل کا کوئی عہدہ بھی نہیں، جبکہ میر ابراہیم عدالت میں موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سب جانتے ہیں میر شکیل جنگ گروپ کے مالک ہیں، انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، انھیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، میرشکیل بیمار ہیں تو اگلے ہفتے آ جائیں۔ چیف جسٹس نے جیو ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں نہ دیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، جنوری کے بعد سے تنخواہ ادا نہیں ہوئی ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close