کھیل و ثقافت

مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک بروک لیزنر ایک میچ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ آنکھیں جھپکنا ہی بھول جائیں گے

لاہور: بروک لیزنر دنیا کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ”ریسل مینیا 34“ میں رومن رینز کو غیرمتوقع طور پر شکست دی۔ یونیورسٹی چیمپین بروک لیزنر ایک زمانے میں انتہائی غریب تھے اور دولت کمانے کیلئے ہر کام کرنے کیلئے تیار رہتے تھے لیکن اب وہ صرف ایک میچ کیلئے اتنا معاوضہ لیتے ہیں کہ جان کر آپ آنکھیں جھپکنا ہی بھول جائیں گے۔

کہا جارہا تھا کہ بروک لیزنر ”ریسل مینیا 34“ کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کو الوداع کہہ کر یو ایف سی واپس چلے جائیں گے کیونکہ ان کا معاہدہ ختم ہورہا ہے لیکن اب ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے اپنے معاہدے کی تجدید کرلی ہے اور وہ صرف ٹی وی پر نمودار ہونے کی صورت میں بھی اب ایک لاکھ 27 ہزار ڈالرز (لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کمالیں گے جبکہ میچ کی صورت میں یہ معاوضہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔

بروک لیزنر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک میچ کھیلنے پر 6 لاکھ 37 ہزار ڈالرز (ساڑھے 6 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب) ملیں گے جبکہ اس کے علاوہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں بروک لیزنر سے متعلق مصنوعات کی فروخت پر بھی 6 فیصد حصہ ریسلر کو ملے گا۔

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہو گی کہ انہیں اپنی جیتی ہوئی ٹرافیز اور بیلٹس کی بھی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ انہیں صرف یہ پرواہ ہے کہ ان کے بینک اکاﺅنٹ میں کتنی دولت ہے۔ ان کے بقول وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہوں یا کسی اور جگہ ان کیلئے دولت ہی سب سے پہلے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close