پنجاب
ڈائریکٹرآپریشن فوڈ عائشہ ممتازکو ٹاؤن افسرنے تلخ کلامی پر لیگل نوٹس بجھوا دیا
عائشہ ممتاز 7روز میں معافی مانگیں،اس کے برعکس1کروڑ روپے ہرجانہ دائر کیا جائے گا۔لیگل نوٹس کا متن
لاہور:ڈائریکٹرآپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتازکو ٹاؤن افسرغالب مارکیٹ نے تلخ کلامی پر لیگل نوٹس بجھوا دیا،عائشہ ممتاز 7روز میں معافی مانگیں ،اس کے برعکس1کروڑ روپے ہرجانہ دائر کیا جائے گا۔سستا رمضان بازار کے انچارج غلام صابر کے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ ممتازان کی عزت اچھالنے پر 7روز میں معافی مانگیں۔اس کے برعکس 1کروڑ روپے ہرجانہ دائر کیا جائے گا۔یاد رہے 23جون کوڈائریکٹرآپریشن فوڈعائشہ ممتاز کی غالب مارکیٹ کے سستا رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر ٹاؤن افسر غلام صابر سے تلخ کلامی ہوگئی تھی۔