انٹرٹینمنٹ

”مجھے بھی ہراساں کیا گیا اور۔۔۔“ میا خلیفہ نے فحش فلمیں چھوڑنے کے پیچھے چھپی ”حقیقت“ سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کی طرف سے ملنے والی دھمکیاں ہی ان کیلئے پریشان کن بات نہیں تھی بلکہ فحش فلموں میں کام کرنے کے باعث انہیں بھی جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا جو بدتمیزی سے لے کر خوفناک کر دینے والا بھی تھا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ”می ٹو “ مہم کا حصہ نہیں سمجھتیں۔

میا خلیفہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں فحش فلموں کی دنیا میں اپنے مختصر کیرئیر اور بعد میں پیش آنے والے جنسی ہراسگی کے واقعات سے پردہ اٹھایا۔ میا خلیفہ نے کہا ”میرا خیال ہے کہ میں بذات خود جنسی طورپر ہراساں ہوئی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ باہر نہیں جاتی۔ میں بہت زیادہ تنقید برداشت کرتی ہوں، تو ’می ٹو‘ مہم پر بات کرنا میرے لئے پریشان کن ہے کیونکہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ میں اس کا حصہ ہوں۔

کچھ لوگ کرتے ہیں اور کچھ لوگ میرے لئے ایسا کہتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ انفرادی معاملہ ہے۔ میں بس چیزوں پر ہنسنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ یہ ہمیشہ بدترین ہو سکتا ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close