اسلام آباد

عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئیں، بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے بیٹے کی بنی گالہ میں رہائشی ناراضگی کی وجہ بنی: نجی اخبار کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان اور اہلیہ بشریٰ مانیکا کے تعلقات شادی کے آغاز میں ہی سردمہری کا شکار ہو گئے ہیں اور نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند سے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ کر میکے جا چکی ہیں۔

روزنامہ امت نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند عمران خان سے ناراض ہو کر میکے چلی گئیں ہیں اور انہیں گئے ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں میں ناراضگی کی وجہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کی بنی گالہ آمد اور رہائش بنی جبکہ دونوں کے درمیان دوری کا یہ دورانیہ بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں آن ٹھہرا تو عمران خان اور بشریٰ مانیکا میں اختلافات پیدا ہو گئے کیونکہ دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آدمی زیادہ عرصہ کےلئے بنی گالہ میں قیام نہیں کرے گا۔

عمران خان اور ان کی دوسری بیوی ریحام خان میں بھی اختلافات کی اہم وجوہات میں سے ایک ریحام خان کے بیٹے کا بنی گالہ میں آ کر ٹھہر جانا تھا جس پر کپتان ان سے خفا ہوئے تھے۔ اگر چہ بنی گالہ کے ذرائع نے اس بات کو صیغہ راز میں رکھا ہو اہے تاہم یہ طے ہے کہ کچھ گڑ بڑ ضرور ہوئی ہے۔

نجی اخبارنے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ چونکہ بشریٰ مانیکا کو بنی گالہ سے گئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس لئے عمران خان کی تیسری شادی پر ناراضگی کا اظہار کرنے والی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بنی گالہ میں مقیم ہیں اور دونوں اپنے بھائی کے گھر کی آرائش کا کام کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گھر کی توسیع کی جارہی ہے اور یہاں تک کہ کھڑکیوں دروازو ں کے شیشے بھی تبدیل کر دئیے گئے۔ رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی بہنیں اگر تیسری شادی کے فیصلے سے ناخوش تھیں تو وہ اتنے لمبے عرصے سے اپنے بھائی کے گھر میں کیوں مقیم ہیں اور گھر کا حلیہ کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے ؟؟ اور سب کچھ انتہائی حیران کن ہے۔

نجی اخبار کے مطابق دوسرا حیران کن پہلو یہ بھی ہے کہ عمران خان کے کتے جنہیں بشریٰ مانیکا نے گھر میں رکھنے پر ناپسندیدگی ظاہر کی تھی وہ بھی گھر واپس آ گئے ہیں اور انہیں بھی گھر کے اندر اور باہر آتے جاتے دیکھا گیا ہے۔ بشریٰ مانیکا سمجھتی تھیں کہ کتوں کی موجودگی میں عبادت اور وظائف میں خلل آتا ہے اور اسی بنا پر کتوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا تھا لیکن خیر و برکت کی عدم موجودگی کی بنا کر نکالے گئے کتے گھر واپس کیوں آ گئے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close